غلط جگہ پر گاڑی پارک کرنے والوں کو جرمانہ نہیں بلکہ یہ سزا دو، چین میں شاندار مثال قائم ہو گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 27, 2016 | 06:42 صبح

شنگھائی (ویب ڈیسک) چین میں ایک شخص کو کار غلط جگہ پارک کرنے پر کچرا چننے والے نے انوکھی سزا دیتے ہوئے کچرے سے بھرے ڈبے اس گاڑی کے ارد گرد کھڑے کردیے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں ایک شخص اپنی کار کو غلط کو جگہ پارک کرکے چلا جاتا ہے اسی دوران ایک کچرا چننے والا کچرے سے بھرے درجنوں ڈبے اس گاڑی کے ارد گرد کھڑے کرکے حصار قائم کرکے گاڑی کو نکالنے کا راستہ بند کردیتا ہے۔ کچرا چننے والے نے اس انوکھی سزا کی ویڈیو بھی سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک پر پر اپ لوڈکردی