جی آئی ٹی کے پلیٹ فارم سے مریم نواز کی دبنگ انٹری

2017 ,جولائی 7



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): جی آئی ٹی میں پیشی سے قبل مریم نواز کو جس طرح بیگم کلثوم نواز نے قرآن کے سائے تلے رخصت کیا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حالات کی سنگینی کا احساس سب کو ہے۔ مریم نواز نے اپنی سیاسی تربیت کا مظاہرہ اس وقت کیا جب وہ کار سے نکل کر نعرے لگاتے کارکنوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتی ہوئی جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے جوڈیشنل اکیڈمی میں داخل ہوئیں۔ اس وقت تک وہ پرجوش تھیں مسکرا رہی تھیں ‘باہر آئیں تو شدت جذبات سے خوب گرجیں بھی اور برسیں بھی۔ یوں سیاسی میدان میں جی آئی ٹی کے پلیٹ فارم سے ان کی دبنگ انٹری ہوئی۔ اس لمحہ موجود کا عرصہ سے انتظار تھا۔ تربیت تو کافی عرصہ سے ہو رہی تھی مگر سیاست میں ان کی انٹری کے لئے کسی سعد وقت کا انتظار تھا۔ وہ تو نہیں آیا مگر شدید گھٹن کے موسم میں شدت کی سیاسی جنگ میں انہوں نے اپنی سیاسی اننگز کا آغاز کر دیا ہے۔ یوں شریف خاندان کی تین نسلوں کے احتساب کے دوران دوسری نسل کا ایک اور نمائندہ سیاسی میدان میں قدم جمانے میں کامیاب ہو گیا۔ پہلے حمزہ شہباز شریف پنجاب میں عملاً پارٹی کے تنظیمی امور اور سیاسی معاملات جنہیں ہاف حکومتی بھی کہہ سکتے ہیں چلا رہے ہیں۔ اب مریم نواز بھی وفاقی سطح پر پارٹی کے سیاسی امور تو پہلے سے چلا رہی تھیں۔ اگلے الیکشن میں حکومتی امور سنبھالتی نظر آ رہی ہیں…

متعلقہ خبریں