کسٹمز عدالت کا ڈالر گرل ایان علی کی گرفتاری کا حکم

2017 ,جون 7



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):  لگتا ہے ایان علی کے ستارے ابھی مکمل طور پر گردش سے باہر نہیں نکلے۔ ورنہ لگ تو یہ رہا تھا کہ آہستہ آہستہ ان کے ستارے نجس اثرات سے نکل آئے ہیں۔ پے در پے ضمانتوں کے بعد وہ بھی کافی مطمئن اور خوش و خرم نظر آنے لگی تھیں۔ اور تو اور ان کا دماغ بھی اونچی اڑان بھرنے لگا تھا۔ کسی فلم ساز نے انہیں اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی کہ چلو اس بہانے ان کے گلشن کا کاروبار بھی چلنے لگے۔ اس پر ڈالر گرل نے جو معاوضہ طلب کیا اس سے فلمساز کے ہوش اڑ گئے کیا پتہ اس نے اب فلم بنانے سے ہی توبہ کر لی ہو۔ کیونکہ یہ پاکستان ہے انڈیا نہیں جہاں اداکارہ 3کروڑ روپے تک بھی معاوضہ لیتی ہے۔ ایان جیسی ماڈل گرل کو تو اداکاری کی الف ب سے بھی کوئی علاقہ نہیں۔ بہرحال اب کسٹم عدالت نے ایک بار پھر سمگلنگ کیس میں پیش نہ ہونے پر اس کے وارنٹ جاری کئے ہیں۔ اب وہ اچھی بچی کی طرح عدالت میں پیش ہوتی ہے یا اسے لیڈیز پولیس والیاں پکڑ کر عدالت میں لاتی ہیں یہ تو وقت بتائے گا۔ سچ کہتے ہیں…؎

’’سکوں محال ہے قدرت کے کارخانے ہیں‘‘

اب دیکھنا ہے لطیف کھوسہ کب اور کیسے اپنی موکلہ کی قانونی امداد کے لئے نئی سچویشن میں انٹری ڈالتے ہیں۔

متعلقہ خبریں