سگنلز کا مسئلہ، عقلمند بھارتی وزیر موبائل فون سننے کیلئے درخت پر چڑھ گیا۔

2017 ,جون 7



دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک): یہ ہے ڈیجیٹل ترقی کی دوڑ میں صف اول میں آنے کا خواب دیکھنے والے بھارت کا اصل چہرہ۔ کہاں گیا وہ جدید ٹیکنالوجی کا خناس اور کہاں گئے وہ ستاروں پر کمند ڈالنے کے دعوے۔ راجستھان میں بھارتی وزیر دورے پر تھے جہاں کی ثقافت اور رنگا رنگی کے نام پر بھارت پوری دنیا کو بے وقوف بناتا ہے۔ وہاں کی حالت یہ ہے کہ وہاں موبائل فونز کے سگنل نہیں آتے۔ جس سے تنگ آ کر وزیر موصوف سیڑھی لگا کر درخت پر چڑھے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ نیتا جی کو درخت پر چڑھنا نہیں آتا۔ ان کی کند ذہنی اس سے بھی عیاں ہوتی ہے کہ انہیں موبائل سگنل نہ ملنے پر دیہاتیوں نے ہی یہ کروڑوں کا مشورہ دیا کہ درخت پر چڑھ جائیں وہاں سگنل موصول ہوں گے۔ ہوا بھی یہی کہ وہ درخت پر چڑھ گئے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارتی دیہات میں ابھی تک ترقی کی لہر آئی ہی نہیں۔ بھارت کے کروڑوں دیہاتی آج بھی دور قدیم کے عہد میں جی رہے ہیں مگر بھارتی حکومت اشتہارات کے زور پر پوری دنیا کو بھارت کا حسین چہرہ دکھانے پر تلی ہوئی ہے۔ جبکہ حقیقی چہرہ بھارت کا یہ وزیر درخت پر چڑھ کر دکھا رہا ہے اس دور میں جب دنیا آسمان پر نئی کہکشائیں تلاش کر رہی ہے۔ بھارت والے درخت پر چڑھ کر وائی فائی اور موبائل کے سگنلز ڈھونڈ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں