چودھری نثار کی خاموش

2017 ,جولائی 15



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): چودھری نثار نے گذشتہ روز بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں بطور وزیر شرکت کی۔ قبل ازیں اور بعدازاں اجلاسوں میں آنے کی ان کو زحمت نہیں دی گئی۔چودھری نثار پاکستانی سیاسی دنیا کا وہ کردار ہے جو سیاست کے میدان میں موجود ہونے کے باوجود اپنی موجودگی کا احساس خود نہیں دلاتا۔ ان کو محسوس کیا جاتا ہے۔ خوش قسمتی یا بدقسمتی سے چودھری صاحب وہ سیاستدان ہیں جو وردی والوں میں اپنے خاندانی بیک گراؤنڈ کی وجہ سے بھی مقبول ہیں۔ خاموش طبعی اور ٹھنڈے مزاج کی وجہ سے سیاسی حلقوں میں بھی انکی قدر و منزلت ہے۔ انہی صفات کی وجہ سے موصوف کو ہر دو مقام پر دوستوں کی صف میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کے باوجود ضروری تو نہیں کہ نرخوئی صلح جوئی کو ہر وقت پذیرائی ملتی رہے۔ یہی صورتحال آج کل ہمارے چودھری نثار کو بھی درپیش ہے۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد جو صورتحال ہے اس میں لڑو مرو یا چپ رہو والے دونوں گروپ اپنی اپنی جگہ کھڑے ہیں۔ چودھری صاحب اسی مصلحت والی پالیسی کے حامی ہیں تاکہ جان بھی بچے اور سخت مرحلہ بھی طے ہو جائے۔ یہ بات حکمرانوں کو سمجھ نہیں آ رہی۔ لڑنے مرنے والے مسلسل میاں صاحب کو ہلہ شیری دے رہے ہیں۔ حالات کیا رخ اختیار کرتے ہیں یہ تو وقت بتائے گا مگر ساتھ ہی مصلحت کیشوں اور لڑنے والوں کی دانش کا فیصلہ بھی وقت ہی کرے گا کہ کس کی پالیسی صحیح تھی۔ دیکھنا صرف یہ ہے کہ حکمرانوں کی اپنی دانش کیا کہتی ہے۔ مشورہ تو سب خلوص دل سے دیتے ہیں۔ اپنا دل کیا کہتا ہے۔ اس پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے....

متعلقہ خبریں