شہباز کے سات گھوسٹ وزیروں کی پرواز

2017 ,جون 5



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): پنجاب کابینہ میں سات گھوسٹ وزرا کا انکشاف۔اس وقت پنجاب میں 33 وزیر کام کر رہے ہیں مگر بجٹ میں 40 وزیروں کے لئے فنڈز اور دیگر مراعات مختص کئے گئے ہیں۔ اب ”یہ معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا“ کہ یہ باقی 7 گھوسٹ وزیر ہیں کون یا کون کون سے ہیں۔ ہمیں تو ڈر ہے کہ کہیں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جو شہباز سپیڈ کا چرچا چار سو پھیلا ہوا ہے کہیں وہ انہی بھوت وزیروں کی بدولت تو نہیں ہے۔ یہ بھوت وزیر نظر تو آتے نہیں اور اپنی غیبی طاقت سے راتوں رات تیز رفتاری سے ترقیاتی کام کرتے پھرتے ہیں۔ ان کی تعداد سات ہے۔ یہ رجال الغیب کی طرح پنجاب میں چاروں طرف اڑتے پھرتے ہیں یا دندناتے پھرتے معلوم نہیں۔ مگر یہ حقیقت ہے کہ ترقیاتی کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔ اسی لئے تو ان کے لئے نئے بجٹ میں کروڑ روپے کے فنڈز بھی مختص کئے گئے ہیں تاکہ ان کے کام میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ اب شاید اس خبر کے افشا ہونے کے بعد وزیراعلیٰ ان کی منہ دکھائی پر رضامند ہو ہی جائیں۔ تاکہ عوام کو پتہ چل سے جو کام 33 منہ دکھانے والے وزیر نہیں کر سکتے وہ یہ 7 وزیر کر رہے ہیں۔ چھپ کر خاموشی سے۔ نہ صلے کی پرواہ ہے انہیں نہ ستائش کی تمنا یہ حقیقت میں ابدال حق ہی سکتے ہیں۔ ورنہ عام انسان کی یہ اوقات کیا کہ چپ چاپ خدمت خلق بھی کرے‘ ترقیاتی کام بھی اور منہ سے ایک لفظ نہ نکالے نہ ہی اخبار اور ٹی وی پر آئے۔ ورنہ سچی بات تو یہ ہے کہ ہمارے وزرا کا حال مرغی جیسا ہے جو انڈا ایک دیتی ہے مگر سارا گھر کڑ کڑ کر کے سر پر اٹھا کر....

متعلقہ خبریں