چاہت میں کیا دنیا داری عشق میں کیسی مجبوری

2017 ,جولائی 13



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): این نحل دیگر شگفت جس کام میں اب تیزی لانے کا وقت تھا۔ اسی کام میں اب تاخیر کی راہیں تلاش کرنے کیلئے نت نئے عذر تراشے جا رہے ہیں۔ سیاسی موسم عنقریب الیکشن ہونے کے اشارے دے رہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں کچھ معلوم نہیں کب کیا ہو جائے۔ اچانک الیکشن کرانے کی نوبت بجنے لگے۔ اس وقت جو افراتفری پھیلے گی اس سے بہتر ہے کہ اس وقت حکومت سے فنڈز کا اجرا یقینی بنایا جائے۔ انتخابی عملے کی بھرپور تربیت جنگی بنیادوں پر کی جائے۔ اسی میں الیکشن کمشن کی نیک نامی ہے‘ عزت ہے۔ ورنہ ہر الیکشن کی طرح اس بار بھی کہیں پس مرگ واویلا کی حالت نہ پیش آ جائے۔ ایک طرف سیاسی جماعتیں الیکشن کمشن کی ناقص کارکردگی کا رونا روتی نظر آئیں گی تو دوسری طرف خود الیکشن کمشن والے اپنی مجبوریوں کا رونا رو رہے ہوں گے یوں

چاہت میں کیا دنیا داری عشق میں کیسی مجبوری

سب کا اپنا اپنا غم ہے اپنی اپنی مجبوری

والی فلم چلنے لگے ۔ بہتر ہے کہ تمام تیاریاں فوری طور پر مکمل رکھی جائیں۔ ہنگامی بنیادوں پر ہر کام مکمل کیا جائے۔ تاکہ اگر کسی بھی وقت خواہ قبل از وقت ہو یا اپنے وقت پر الیکشن کرانا پڑیں تو الیکشن کمشن کی ٹیم مکمل فارم میں ہو اور آزادانہ شفاف الیکشن کرا سکے۔ جس پر کسی کو انگلی اٹھانے کا موقعہ نہ ملے۔

متعلقہ خبریں