نوازشریف نے جس دن سچ بولا انکی سیاست کا آخری دن ہوگا‘ جے آئی ٹی پپو کو تنگ کررہی ہے‘ شیخ رشید۔

2017 ,مئی 27



 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): شیخ صاحب خود کو عوامی لیڈر گردانتے ہیں اور انکے بیانات سے ظاہر بھی ہوتا ہے‘ یہی وجہ ہے کہ وہ عوامی جذبات کے مطابق بیانات داغتے رہتے ہیں جو عوام میں پاپولر بھی ہوتے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ شیخ صاحب اپنے ان عوامی بیانات پر خود عملدرآمد کس حد تک کرتے ہیں۔ حرمین شریفین تو وہ مقام مقدس ہے جسے خطرہ لاحق ہونے پر پوری قوم شیخ صاحب کیساتھ کھڑی ہو جائیگی۔ شیخ صاحب کا دوسرا فرمان ہے کہ جس دن نوازشریف نے سچ بولا انکی سیاست کا آخری دن ہوگا۔ شیخ صاحب بخوبی جانتے ہیں کہ جس دن سیاست میں سچائی درآئی‘ اس دن صرف نوازشریف ہی نہیں‘ ان سمیت ملک کے تمام سیاست دانوں کا آخری دن ہوگا۔ یہ بھی ممکن ہے سچائی کی سیاست کرنے پر تمام سیاستدانوں کا آخری دن ہونے کے بجائے ملک میں جاری اندھیروں کا آخری دن ہو۔ لیکن یہ سب ہماری خام خیالی ہوسکتی ہے۔ اگر شیخ صاحب اپنے کسی ایک بیان کو بھی عملی جامہ پہنا دیں تو یقیناً وہ عوامی لیڈر کہلانے کے مستحق ہونگے۔ رہی بات پپو کے تنگ ہونے کی تو یہ ہر کوئی جانتا ہے کہ کون کس کو تنگ کررہا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو اس ” پیو سیاست“ میں ہر کوئی ایک دوسرے کا ”پپو“ بنا نظر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں