تحریک انصاف کی دو کارکن لڑکیاں منگنی توڑ کر جلسے میں پہنچ گئیں۔

2017 ,اگست 1



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): اسلام آباد میں تحریک انصاف کے گذشتہ شب کے جلسہ میں بھی خواتین کی پرجوش شرکت نے ثابت کر دیا کہ عمران خان یا ان کی جماعت خواتین میں اب بھی تک مقبول ہے۔ اتنی رات گئے تک اسلام آباد کے قدرے ویران سنسان علاقے پریڈ گراؤنڈ میں خواتین کی اتنی بڑی تعداد کا شریک ہونا اور پورے جلسے کے دوران نعرے لگانا واقعی قابل ذکر ہے۔ سٹیج پر شیریں مزاری بھی کافی جوش و جذبے سے ترانوں کی دھن پر لہرا رہی تھیں جبکہ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق ایک ظالم بیگم نے اپنے شوہر کو گھر میں اس لئے مرغا بنایا کہ وہ پی ٹی آئی جلسے میں شرکت کرنے کیوں گیا تھا۔ معلوم نہیں خاتون کو غصہ کیا تھا جو نکالا جلسے میں شرکت پر۔ شکر ہے بعد میں صلح صفائی ہو گئی۔

تحریک انصاف کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے بڑے عرصہ بعد ملک کی نصف آبادی کو سیاسی میدان میں حقیقی طور پر فعال کیا۔ بھٹو مرحوم کو اگر کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے غریب عوام کو بولنا اور سر اٹھا کر جینا سکھایا تو خان صاحب کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے خواتین میں سیاسی شعور بیدار کیا۔ خواتین کے حقوق کے حوالے سے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ خدا کرے ہماری سیاسی جماعتیں جو اقتدار میں آتی ہیں وہ اپنے منشور کے حوالے سے بھی خواتین کے حقوق انہیں عطا کریں تو ہمارا صدیوں پرانی فرسودہ رسم و رواج تلے دبا ہوا یہ طبقہ بھی کھلی آزاد فضا میں سانس لے سکے گا۔ جو ان کی حقیقی آزادی اور فتح کا دن ہو گا…

متعلقہ خبریں