بھارتی  راجیو کی دھوتی کیسے گیلی ہوئی تھی۔ جان کر آپ کو بھی ہنسی آ جائے گی۔

2017 ,جون 10



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): جنرل راوت کے پیشرو نے کہا تھا کہ بیجنگ اور اسلام آباد پر 96 گھنٹے میں قبضہ کر سکتے ہیں۔ اگر وہ 24 گھنٹے کہہ دیتے تو بیان ذرا زیادہ مضبوط ہو جاتا۔ بھارت دونوں ممالک کے ساتھ پنگے بازی کا سوچ بھی نہیں سکتا مگر دھمکی دینے میں کیا خرچ ہوتا ہے ‘ سو وہ دیدی۔اس کے لئے تو ایک پاکستان ہی کافی ہے۔ راجیو کے کان میں جنرل ضیاالحق نے سرگوشی کی تھی ”ہمارے پاس ایٹم بم ہے“ تو راجیو کی دھوتی گیلی ہو گئی۔ پاکستان کی سرحد پر بندوق تھامے کھڑے سورمے بکریوں کی طرح بھاگے تھے۔ 1962 میں چوہے شیر کا شکار کرنے نکلے، چین پر یلغار کر دی، چین نے جواب دیا تو بھارتی فوج بھیڑ بن گئی۔ ان کی دھمکیوں سے بلکہ گیدڑ بھبکیوں سے ایک لطیفہ یاد آگیا۔ گیدڑ کو ساتھیوں نے نیا نیا سردار بنایا اور اس سے شیر کے مظالم کی شکایت کی، نمبردار گیدڑ نے کہا یہ تو مسئلہ ہی کوئی نہیں ہے۔ چلو ابھی شیر کا مکوٹھپ دیتا ہوں۔ ساری برادری اس کے پیچھے چل پڑی، ایک جگہ شیر سو رہا تھا ۔ بڑے گیدڑ نے کہا میں اس کی طرف دیکھتا ہوں جب میری آنکھیں سرخ ہو جائیں تو ”ایکشن“ کہہ دینا۔۔ پھر اس کا حال دیکھنا۔ اس کی آنکھیں کیا سرخ ہونی تھیں تاہم چند لمحات بعد ”ایکشن“ کی آواز آئی اور راوت سوئے شیر پر ٹوپ پڑا۔ شیر نے ایک ہی ”اولتھا“ مار کے اسے دور پھینک دیا۔ اس کے بعد گیدڑوں نے سپرنٹ لگا دی۔ راوت سب سے آگے تھا۔ خطرے کی حد سے باہر نکلے تو بڑے گیدڑ نے ساتھیوں سے شکوہ کیا کہ تم نے میری آنکھیں پوری طرح سرخ ہونے سے قبل ہی ”ایکشن“ کہہ دیا تھا۔ جس قسم کے بیان انڈین جرنیل پاکستان اور چین کو سبق سکھانے کے حوالے سے دیتے ہیں، گمان گزرتا ہے کہ چوہا دارو پی کر نہ صرف بڑھکیں مار رہا ہے بلکہ دم پر بھی کھڑا ہو گیا ہے۔ شاید کسی سردار نے ذہن تیز کرنے والا نسخہ بتا دیا ہو اس کے بعد پلاننگ کے خود کو ماسٹر سمجھنے لگے ہوں۔ سردار صاحب بادام فروخت کر رہے تھے۔ ساتھ زبانی اشتہار چلا رہے تھے کہ بادام سے ذہن تیز ہو جاتا ہے، کسی نے پوچھا۔ سردار صاحب ثابت کریں۔سردار نے ایک بوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، اس میں چاولوں کے کتنے دانے ہیں۔ وہ کیا جواب دیتا؟ سردار صاحب نے دو بادام توڑ کر اسے کھلائے اور سامنے ہاتھ کی انگلیاں کھول کر پوچھا، کتنی ہیں، جواب آیا پانچ، تو سردار نے کہا بتاﺅ ذہن تیز ہوا کہ نہیں! اس نے شاباش دی اور سردار سے پانچ کلو بادام خرید لئے، ان کو کھانے کے بعد یہ پاکستان اور چین کو سبق سکھانے کی تڑیاں لگاتے ہیں اور پلاننگ بھی کر چکے ہیں۔ اب تو بھارتی سینا پتی پانچ انگلیاں آسانی سے گن لیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں