نور نے کہہ دیا نو صلح صرف اور صرف خلع،پہلی پیشی پر خاوند غائب

2017 ,مارچ 30



لاہور(مانیٹرنگ)اداکارہ نور کے خلع کے دعوے پر لاہور کی فیملی کورٹ نے شوہر کے پیش نہ ہونے پر یک طرفہ کارروائی کا حکم دے دیا ۔معروف فلمی اداکارہ نور نے چوتھے شوہر ولی حامد خان سے خلع کے لئے فیملی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، عدالت کے بار بار طلب کرنے کے باوجود اداکارہ کے شوہر خود پیش ہوئے نہ ہی ان کی جانب سے خلع کے دعوے کا جواب داخل کرایا گیا۔ جمعرات کوفیملی کورٹ نے ولی حامد کے پیش نہ ہونے پر یکطرفہ کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے نور کو آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا۔خلع کے دعوے پر مزید کارروائی اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

متعلقہ خبریں