آئے روز ایٹمی تجربے کرنے والے اہم ملک کو بڑا صدمہ پہنچ گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 20, 2016 | 17:23 شام

سیول(ویب ڈیسک)امریکا نے ایک مرتبہ پھر شمالی کوریا کی جانب سے میزائل ٹیسٹ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جنوبی کوریا نے بتایا کہ شمالی کوریا کا میزائل فضا میں پہنچتے ہی پھٹ گیا۔ یہ میزائل درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا مُوسُوڈان قسم سے تعلق رکھتا تھا۔ اس کو مغربی شہر کوسونگ سے فضا میں چھوڑا گیا۔ اِس میزائل کا گزشتہ سات مہینوں میں یہ آٹھواں تجربہ ہے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں اِس میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اِسے ایک غیرقانونی فعل قرار دیا گیا۔ جاپان کی جانب سے بھی مذمتی بیان سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے ایسے تجربات جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔