نواز شریف نیوز لیک کی دلدل میں دھنس گئے،نکلنا ناممکن،چودھری نثار کی رام لیلانے حقیقت بیان کردی۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 01, 2016 | 17:50 شام



لاہور(مانیٹرنگ)اسلام آبادکی پریس کانفرنس میںوزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ضرورت سے زیادہ اور بے مقصد بھی بول گئے جس سے ان کا فوج کی طرف جھکاﺅ واضح تھا،شاید اسی بنا پر کچھ حلقے ان کو میاں نواز شریف کے متبادل کے دور پر دیکھ رہے ہیں تاہم میاں نواز سے جاننے والے کہتے ہیں کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وہ چودھری نثار کو اپنے متبادل کے طور پر قبول کریں۔آج دور روز قبل کی طرح انہوں نے پھر نیوز لیک پر بات کی۔ایک صحافی کی جانب سے فوج اور حکومت ایک پیچ پر ہے یا نہیں کا سوال کیا گیا، اس سوال

پر چوہدری نثار علی خان نے عجیب انداز سے جواب دیا، چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر آرمی چیف سے رابطہ رہتا ہے، کوئٹہ میں بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات ہوئی۔ تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق آرمی چیف نے مجھ سے پوچھا تھا کہ رپورٹ کب آرہی ہے، جس پر میں نے کہا کہ بس کچھ دن میں، جس پر آرمی چیف نے کہا کہ رپورٹ جاری کرنے سے پہلے ہمیں دے دیجئے گا۔ دور وز قبل چودھری نثار نے کہا تھا کہ آئی ایس آئی،آئی بی اور ایم آئی کے افسران کی کمیٹی بنا رہے ہیں مگر وہ بھی نہیں بنی۔اس سے یہی تاثر لیا جارہا ہے کہ حکومت پھنسی ہوئی ہے۔اور وہ اس معاملے کو بھی پانامہ لیکس کی طرح لٹکانا چاہتی ہے مگر جس طرح آرمی چیف باربار پیش رفت کی بات کررہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ کچھ نہیں بلکہ بہت کچھ ہوسکتا ہے۔