2022 ,فروری 19
نرسنگ ایک قوت کا نام ہے جو محبت‘ قربانی اور خدمت سے عبارت ہے، انسانی صحت کی بحالی اور بیماروں کو زندگی کی شاہراہ پر گامزن کرنے والی تمام نرسز کی خدمت کے اعتراف کے طورپر یہ دن منایا جاتا ہے کیونکہ نرسز فرق و امتیاز سے بالا طاق ہوکر مختلف امراض کے شکار مریضوں کی تیمارداری اور نگہداشت کیلئے اپنی ذات اورخواہشات کی نفی کرتی ہیں۔ اس لئے ایسے دن منانا نرسز کے جذبہ خدمت کو جلا بخشنے کے لئے بہت ضروری ہیں۔ نرس تین حرفوں کا مجموعہ ہے،جس کا نون نیک نیتی کا عکاس ہے ،جس کی کے پیشے کی رفعت کا اظہار ہے ،جبکہ اس کا سین صالح سوچ کا آئینہ دار ہے کچھ لوگ اس پیشے کو معیوب بھی سمجھتے ہیں اور کچھ تو بہت زیادہ بدنام بھی کرتے ہیں۔ نرس واقعی ایک پاکیزہ پیشہ ہے۔