اس 86 سالہ بوڑھے شخص میں وہ خاص بات ہے جو دنیا کے کسی اور شخص میں نہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 03, 2017 | 19:30 شام

اٹلی (ویب ڈیسک) 86 سالہ ریکارڈو برتانی اٹلی کے چھوٹے سے گاؤں کپرارا میں رہائش پذیر ہیں جنہوں نے ایک کسان کے گھر میں آنکھ کھولی۔ ریکارڈو کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں دنیا کی 100 قدیم زبانوں پر عبور حاصل ہے اور اس سے بڑھ کر حیرانی کی بات یہ ہے کہ ریکارڈو نے یہ تمام زبانیں کسی سکول یا استاد سے نہیں سیکھیں بلکہ از خود مطالعے کے شوق نے انہیں اس مقام تک پہنچایا۔

 ریکارڈو برتانی نے پانچویں جماعت کے بعد سکول کو خیر باد کہہ دیا تھا جس کی وجہ بتاتے ہوئے

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ریاضی سے بہت نفرت تھی اور 86 سال کی عمر میں بھی انہیں جمع اور تفریق میں خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن انہیں زبانیں سیکھنے کا شوق جنون کی حد تک ہے، جس کے لئے انہوں نے کسی استاد کی مدد نہیں لی بلکہ از خود کتابوں کے مطالعے سے نہ صرف زبانیں سیکھیں بلکہ اسی زبان میں کئی کتابیں بھی لکھیں۔