”پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور شلپا شیٹھی ایک ہو گئے“

2017 ,اپریل 27



 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان نڑاد برطانوی باکسر عامر خان اور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی یتیم بچوں کیلئے اکٹھے ہو گئے۔ امداد جمع کرنے کیلئے برطانیہ میں کنسرٹ کے انعقاد کا اعلان۔ پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان اور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی جنوبی ایشیا کے یتیم بچوں کی مدد کیلئے امداد رقم جمع کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو گئے ہیں۔
دونوں معروف شخصیات نے 29اپریل کو برطانیہ میں امداد جمع کرنے کیلئے ایک کنسرٹ کے انعقاد کا اعلان بھی کیا کنسرٹ میں برطانیہ ،ایشیا اور بالی ووڈ کی نمایاں شخصیات کے علاوہ برطانوی گلوکار اور گیت نگار جے سین بھی شرکت کریں گےجبکہ ابرار الحق واحد پاکستانی گلوکار ہیںجن کو اس کنسرٹ میں پرفارمنس کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں