پیٹ درد کے علاج کے بعد لڑکی ،لڑکا بن گئی۔۔۔۔۔ایسی حیرت انگیز بات جس کے بارے میں جان کر آ پ بھی دنگ رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 25, 2017 | 20:52 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): پولی کلینک ہسپتال میں مری سے تعلق رکھنے والی 13سالہ بچی عطیہ کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔۔۔۔۔۔جس کے بعد وہ لڑکا بن گئی اورموجودہ نام عدنان رکھ لیا۔ ڈیڑھ گھنٹے کاآپریشن یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر آفتاب علی ملک اور ڈاکٹراحسان نے کیاجبکہ تین مہینے بعدعدنان کاایک اورآپریشن کیاجائیگا،جس کے بعدوہ مکمل طورپرصحت یاب ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز 22 فروری کومری سے عطیہ نامی13سالہ بچی کو درد کے پیش نظرپولی کلینک ہسپتال لایاگیا۔۔۔۔جہاں پران کے مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد کامیاب آپریشن کرنے کے بعد لڑکا بن گیا۔ یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹراحسان سے رابطہ کیاتوانہوں نے بتایاکہ میڈیکل کے  لحاظ سے یہ لڑکا ہی تھالیکن ایسے کیس میں والدین کواندازہ نہیں ہوتاکہ یہ لڑکاہے جب تک پیٹ میں درد شروع نہیں ہوتا تب تک ایسے کیسزہسپتال تک نہیں پہنچتے ،اس بچے کے دوہفتے پہلے تمام ٹیسٹ کروائے گئے تھے اوربائیس فروری کوڈیڑھ گھنٹے کے آپریشن کے بعد اس کی جنس  تبدیل ہوگئی جس پروالدین نے بھی خوشی کااظہارکیا.۔۔اور عطیہ نے بھی نئی ایک پہچان حاصل کر لی۔