آپریشن ردالفساد:پنجاب میں سرچ آپریشن، 13 افغانوں سمیت 26 گرفتار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 11, 2017 | 22:47 شام

پنجاب(مانیٹرنگ ڈیسک)آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 13افغانوں سمیت 26مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا ہے۔آپریشن ردالفساد جاری ہے جس کے تحت پنجاب میں رینجرز ، پولیس اور انٹیلی جینس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیے ہیں جس کے دورا ن اسلحے اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 13 افغان باشندوں سمیت 26 مشتبہ افراد بھی گرفتار کر لیے گئے۔مشترکہ سرچ آپریشنز ڈیرہ غازی خان، صادق آباد اور لاہور میں کیے گئے ، اس کے علاوہ نارو وال، اسلام آباد اور اٹک میں بھی مشترکہ سرچ آپریشن کیے گئے ۔ اور جلد ہی ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔