اورنج لائن منصوبے پرکمیشن کی رپورٹ کی کوریج پر پنجاب حکومت کے معاون بھڑک اُٹھے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 02, 2016 | 18:03 شام

لاہور(مانیٹرنگ)پنجاب حکومت کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن و کلچر ملک احمد خان  اورنج لائن منصوبے کے حوالے سے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا پربرس پڑے وہ کہتے ہیں میڈیا نے سپریم کورٹ کے حکم پراورنج لائن منصوبے کے حوالے سے تاریخی مقامات پر بننے والی کمیشن رپورٹ کے منفی پہلو کو اچھالا ، میڈیا عدالت میں فیصلہ ہونے دے خود فیصلہ نہ کرے ۔محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس میں ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والے دو رکنی ماہرین کے کمیشن کی رپورٹ میں میڈیا نے صرف منفی پہلووں کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن میں یونیسکو کے پروفیسر ڈاکٹر رابن نے منصوبے کے چند پہلووں سے اختلاف کیا جبکہ اسپین کی کمپنی ٹپسا نے منصوبے میں آنے والی تاریخی مقامات کو محفوظ قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ عوامی مفاد کے منصوبے پر خود رائے دینے سے گریز کرے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رابن ماہرآثار قدیمہ ہیں انجنئیر نہیں ان کی رپورٹ سے اختلاف ہوسکتا ہے جس پر عدالت میں بات کی جائے گی ۔