کیا یہ اتنے نااہل ہوچکے ہیں کہ جان کے خطرے پرتحفظ نہیں دے سکتے،اسلام آباد ہائیکورٹ،نومسلم لڑکیوں کی تحفظ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

2019 ,مئی 27



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) اسلام آبادہائیکورٹ نے سندھ کی 2 نومسلم لڑکیوں کے تحفظ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سندھ ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار چھوڑ کر درخواست گزار اسلام آباد کیوں آئیں؟کیا یہ اتنے نااہل ہوچکے ہیں کہ جان کے خطرے پر تحفظ نہیں دے سکتے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سندھ کی 2 نومسلم لڑکیوں کی درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے درخواست پر سماعت کی ، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسارکیا کہ لڑکیوں کا تعلق کس علاقے سے ہے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا ہے کہ لڑکیوں کا تعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے،جسٹس محسن اخترکیانی نے استفسار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار چھوڑ کر درخواست گزار اسلام آباد کیوں آئیں؟ کیایہ اتنے نااہل ہوچکے ہیں کہ جان کے خطرے پر تحفظ نہیں دے سکتے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہمارا پیچھا کیا جا رہا ہے، جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہیں اور ہراساں کیا جا رہا ہے، عدالت نے درخواست گزار لڑکیوں کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

    متعلقہ خبریں