عقل بڑی کہ بھینس : میٹرو منصوبہ کی بدولت پرانا محاورہ غلط ثابت ہو گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 12, 2016 | 14:52 شام

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھینسوں نے اوور ہیڈ برج کے ذریعے سڑک پار کر کے اپنے بارے میں بنائے گئے محاورے ’’ عقل بڑی کہ بھینس ‘‘ کو غلط ثابت کر دیا ۔گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر 8سے10بھینسوں کی قطار میں ایک اوور ہیڈ برج سے نیچے اترتے ہوئے تصویر نے دھوم مچا رکھی ہے اور اس پر مختلف کمنٹس کیے جارہے ہیں۔ شارٹ کٹ کے عادی حکومت کی طرف سے خطرناک شاہراہوں کو پار کرنے کیلئے بنائے گئے اوور ہیڈ برج کو استعمال نہیں کرتے اور اکثر حادثات ک
ا شکار ہو جاتے ہیں تاہم جانور وں کی اس تصویر نے ایسے لوگوں کو ایک بڑا سبق دےدیا ہے ۔(ش س۔ن)