ولی ہونے کے زعم میں پادری مگر مچھوں کی خوراک بن گیا

2017 ,مئی 15



کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ) نیم پادری اپنے سینٹ ہونے کے زعم میں جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔ ڈیلی پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق  جنوبی افریقہ کے علاقے مپمالنگا جوناتھن متھیتھوا نامی پادری نے حضرت عیسیٰ ؑ کی طرف دریائے مپمالنگا کے پانی پر چلنے کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی۔اس دریا میں مگرمچھوں کی بہتات ہے جس کے باعث یہ ’مگرمچھوں کا دریا‘ بھی کہلاتا ہے۔ جب یہ پادری پانی میں اترا تو ایک مگرمچھ نے اس پر حملہ کر دیا اور اسے نگل گیا۔ دی ہیرالڈ زمباوے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس پر تین مگرمچھوں نے حملہ کیا اور کاٹ کر کھا گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق جوناتھن کا تعلق سینٹ آف دی لاسٹ ڈیز چرچ سے تھا۔ چرچ کے ایک رکن ڈیکن نکوسی کا کہنا تھا کہ ”پادری نے گزشتہ ہفتے ہمیں ایمان کے متعلق سکھایا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ کچھ روز بعد وہ ایمان کے متعلق عملی مظاہرہ کرکے دکھائے گا۔ چنانچہ وہ دریا میں اترا اور پانی پر چلنے کی کوشش کی لیکن اچانک تین مگر مچھ نمودار ہوئے اور اس پر حملہ کر دیا اور ہماری آنکھوں کے سامنے دو منٹ میں ہی اسے کھا گئے۔“

متعلقہ خبریں