سعودی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 10, 2017 | 11:38 صبح
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)سعودی شہریت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کیلئے گرین کارڈ سسٹم نافذ کرنے کی تیاریاں مکمل ،حتمی ڈرافٹ تیارکر لیا گیا، آئندہ ہفتے نافذ العمل ہو گا۔ سعودی حکومت نے سعودی شہریت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد
کیلئے گرین کارڈ سسٹم نافذ کرنے کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے گرین کارڈ سسٹم کیلئے حتمی ڈرافٹ بھی تیار کر لیا ہے جوآئندہ ہفتے نافذ کر دیا جائے گا۔ اس سسٹم کے تحت گرین کارڈ ہولڈر سعودی شہریوں سے سالانہ 14 ہزار 200 ریال کی فیس لی جائے گی۔ گرین کارڈ ہولڈر شہری سعودی عرب میں مستقل رہائش، پنشن، ہیلتھ کئیر، تعلیم، انشورنس اور دیگر حکومتی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔ سعودی گرین کارڈ ہولڈر افراد کواپنے پہلے درجے کے رشتہ داروں جیسے والدین، بہن بھائی ، بیوی بچوں کیلئے خاندانی ویزاجبکہ دوسرے درجے میں آنے والے رشتے داروں ، ماموں خالہ، چچا ، پھوپھی ، ساس سسر ، سالا ، سالی کیلئے ویزٹ ویزاجبکہ گھریلو ملازمین رکھنے کیلئے 2 لیبر ویزے حاصل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ گرین کارڈسسٹم اگلے ہفتے سے نافذ العمل ہو گا۔