یونان اور مسقط سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو لینے کے دینے پڑ گئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 13, 2017 | 01:46 صبح
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)یونان اور مسقط نے غیر قانونی طر یقے سے آنیوالے 57پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیاجبکہ ایف آئی اے نے پوچھ گچھ کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔
جعلی دستاویزات اور غیر قانونی طریقے سے یونان میں داخل ہونے والے 40پاکستانیوں کو تین ماہ قید کی سزا کے بعد ڈی پورٹ کر کے نجی ائیر لائن کے ذریعے لاہور پہنچایا گیا اس موقع پر ایف آئی اے نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو اپنے اہل خانہ سے ملنے سے روک دیا جعلی دستاویزات پر مسقط جانے والے 17پاکستانیوں کو بھی گزشتہ روز ڈی پورٹ کر دیا گیا ایف آئی اے نے ڈی پورٹ کئے گئے تمام افراد کو پوچھ گچھ کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔