جمیکا ٹیسٹ کا چوتھا روز؛ پاکستان کی 40 رنز کی برتری

2017 ,اپریل 24



کنگسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان نے جمیکا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنالیے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے شہر جمیکا میں جاری 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کپتان مصباالحق اور اسد شفیق نے اپنی ناممکمل اننگز کا آغاز کیا لیکن اسد شفیق 222 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 54 رنز پر آؤٹ ہوگئے تاہم مصباح الحق نصف سنچری کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔تیسرے روز میزبان ٹیم 286 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے اظہرعلی اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا لیکن اوپننگ جوڑی خاطر خواہ کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہی، اظہرعلی 15 اور احمد شہزاد 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد تیسری وکٹ پر یونس خان اور بابراعظم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 131 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 185 تک پہنچا تو یونس خان ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد بابراعظم بھی 72 رنز بنانے کے بعد میدان بدر ہوگئے۔اس سے قبل میزبان ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم محمد عامر کی شاندار بولنگ کی بدولت 286 رنز پویلین لوٹ گئی تھی، محمد عامر نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی جب کہ یاسر شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں تھی۔جمیکا ٹیسٹ کی خاص بات یونس خان کی بیٹنگ تھی جس میں انہوں نے 10 ہزار رنز مکمل کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 10 ہزار رنز بنانے والے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی۔۔۔

متعلقہ خبریں