دس بہترین مسلم ممالک کی فہرست جاری ،پاکستان کون سے نمبر پر ہے ؟ جانئے اس خبر میں

2017 ,نومبر 28



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): اس برس کے “گلوبل اسلامک اکانومی انڈیکس” میں دنیا کے تہتر ممالک کا حلال معیشت، خوراک، فیشن، سفر، ادویات و کاسمیٹکس اور میڈیا کے حوالے سے جائزہ لے کر مسلمانوں کے لیے بہترین ملکوں کے لحاظ سے درجہ بندی کی گئی ہے۔مسلمانوں کے لیے دس بہترین ممالک یہ ہیں ۔ملائیشیا بہترین اسلامی ممالک کی فہرست میں درجہ اول پر ہے۔ ملائیشیا کو اس رپورٹ میں مجموعی طور پر 121 پوائنٹس ملے ہیں۔”اسلامی معیشت” کے حوالے سے بھی189 پوائنٹس کے ساتھ یہ ملک پہلے نمبر پر جب کہ حلال سفر، حلال ادویات و کاسمیٹکس کے حوالے سے کی گئی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر ہے۔متحدہ عرب امارات کو اس فہرست میں مسلمانوں کے لیے دوسرا بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کو حلال خوراک، حلال سفر، شائستہ فیشن، اور حلال میڈیا و تفریح کے حوالے سے پہلا نمبر دیا گیا ہے۔بحرین نے اس فہرست میں چھیاسٹھ نمبروں کے ساتھ تیسرا درجہ حاصل کیا ہے۔ اسلامی معیشت کے درجے میں بھی 90 پوائنٹس کے ساتھ بحرین تیسرے نمبر پر تاہم حلال خوراک کے اعتبار سے بحرین نویں نمبر پر ہے۔ حلال میڈیا و تفریح کے حوالے سے بحرین کا تیسرا نمبر ہے۔سعودی عرب کو اس فہرست میں تریسٹھ پوائنٹس دیے گئے ہیں۔ حلال سفر کے حوالے سے سعودی عرب کا نمبر دسواں ہے تاہم شائستہ فیشن اور حلال میڈیا و تفریح کے اعتبار سے سعودی عرب پہلے دس ممالک کی فہرست میں نہیں آسکا۔اس برس کے گلوبل اسلامک اکانومی انڈیکس میں عمان اڑتالیس پوائنٹ لے کر پانچویں نمبر پر ہے۔ سعودی عرب ہی کی طرح عمان بھی شائستہ فیشن اور حلال میڈیا و تفریح کے اعتبار سے پہلے دس ممالک میں جگہ حاصل نہیں کر سکا۔

پاکستان گزشتہ برس کے گلوبل اسلامک اکانومی انڈیکس میں پاکستان کا نمبر پانچواں تھا جبکہ اس سال اس کا نمبر چھٹا ہے۔ پاکستان کا اس برس کا مجموعی سکور پینتالیس ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اسلامی معیشت کے حوالے سے آگاہی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حلال خوراک کے درجے میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے لیکن حلال سفر، شائستہ فیشن اور حلال میڈیا و تفریح کے حوالے سے پاکستان پہلے دس ممالک میں شامل نہیں۔خلیجی ریاست کویت 44 کے مجموعی اسکور کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ اسلامی معیشت کی درجہ بندی میں کویت کا نمبر پانچواں ہے۔قطر کا اس فہرست میں مجموعی اسکور 43 ہے اور اسے آٹھواں نمبر دیا گیا ہے۔ حلال میڈیا و تفریح کے حوالے سے بھی قطر اس فہرست میں پہلے دس ممالک میں شامل ہے۔عرب ملک اردن 37 پوائنٹس کے ساتھ اس برس کے گلوبل اسلامک اکانومی انڈیکس میں نویں نمبر پر ہے۔ حلال سفر اور حلال ادویات و کاسمیٹکس کے اعتبار کے اردن کی کارکردگی بہتر رہی تاہم حلال خوراک کے حوالے سے اردن بھی پہلے دس ممالک کی فہرست میں شامل نہیں۔گلوبل اسلامک اکانومی انڈیکس میں 36 پوائنٹس کے ساتھ انڈونیشیا دسویں نمبر پر ہے۔ اسلامی معیشت، حلال خوراک اور سفر کے اعتبار سے انڈونیشیا میں آگاہی بڑھ رہی ہے مگر شائستہ فیشن اور حلال میڈیا و تفریح کے حوالے سے یہ اس فہرست میں دس بہترین مسملم ممالک میں شامل نہیں ہو سکا۔

متعلقہ خبریں