پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی کاعمل آج دوبارہ شروع ہوگا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 02, 2017 | 06:44 صبح

کابل/اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی کاعمل(آج)پیرسے دوبارہ شروع ہوگا۔ پناہ گزینوں کی واپسی کے بارے میں افغان وزیر سیدحسین علیمی بلخی کے مطابق اگرچہ افغان پناہ گزینوں کی واپسی کاعمل(آج)سے شروع ہوگاتاہم پناہ گزینوں کی مالی مدد ہمارے لئے ایک چیلنج ہے ہم ماضی جنتی رقم اب نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہاکہ پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے نے واپسی آنے والوں خاندانوں کیلئے امداددوامریکی ڈالرسے بڑھاکرچارسوڈالرکی ہے لیکن ادارہ یہ کہتاہے کہ وہ اس سال اتنی رقم نہیںدے سکتا۔دوسری جانب پاکستان میں پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادار ے کی ترجمان دنیا اسلم خان نے ایک انٹرویومیں کہا اپنے ملک واپس جانے کے خواہش مند پناہ گزینوں کو افغانستان واپس بھجوایا جائے گا۔ترجمان نے کہا تقریباً تین لاکھ رجسٹرڈ افغان پناہ گزین اپنے آبائی علاقوں کو واپس جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ ہزار پناہ گزینوں نے واپس جانے کے لئے اندراج کرایا ہے اور انہیں رواں سال اپریل یا مئی میں واپس بھجوایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور خیبر پی کے میں مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں پناہ گزین اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔