پاک فوج اور پاکستان کا ایک اورعظیم الشان اعزاز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اگست 23, 2022 | 06:52 صبح

تحریر: فضل حسین اعوان

پاکستان کی افواج کو دنیا کی بہترین افواج میں شمار کیا جاتاہے۔یہ زبانی کلامی نہیں ہے بلکہ عالمی سطح پر مقابلے ہوئے جس میں پاکستان کی فوج سرفہرست رہی تھی۔پاک افواج کی کارکردگی جہاں محاذوں اور سرحدوں پر مسلمہ ہے وہیں اندرونِ ملک جب اور جہاں ضرورت ہوتی ہے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی ہے۔سیلابوں زلزلوں اور کرونا جیسی بیماریوں کے سدِ باب میں میں افواج نے کردار ادا کیا۔پاک فوج عالمی امن فورس کا بھی حصہ ہے۔عالمی امن فوج میں پیشہ ورانہ امور میں مہارت

کی بنا پر ہی کسی فوج کو شامل کیا جاتا ہے۔پاک فوج کو دیگر ممالک کی افواج پر خصوصی طور پر برتری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مہارت کی وجہ سے بھی ہے۔ایسی مہارت خال خال افواج کے پاس ہی ہے۔
گزشتہ روزوفاقی کابینہ نے فیفا ورلڈ کپ کی سکیورٹی کیلئے قطر حکومت اور پاک فوج کے مابین معاہدے کی منظوری دے دی۔ قطر نے 20 نومبر سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج سے مدد مانگی تھی۔یہ پاکستان اور پاک فوج کیلئے عظیم الشان اعزاز ہے۔