نوعمرسمیل حسن نے ایک عظیم اعزاز پاکستان کے نام کردیا

2017 ,فروری 14



سمیل حسن نے ڈوٹا 2 ویڈیو گیم کھیلنے کا آغاز 7 سال کی عمر میں کیا تھا اور اب وہ اس میں مہارت حاصل کرچکے ہیں، یہ گیم دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔

سمیل حسن وڈیو گیمز ٹورنامنٹ جیت کر 10 لاکھ ڈالر کی حد عبور کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین گیمر کا اعزاز بھی رکھتے ہیں اور ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔

خیال رہے کہ 17 سالہ سمیل حسن 2015 میں چین میں ہونے والی ڈوٹا 2 ایشن چیمپین شپ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے جس کے عوض انہیں 2 لاکھ 56 ہزار 831 ڈالر نقد انعام دیا گیا تھا۔

سمیل حسن کا تعلق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ہے اور وہ 2014 میں امریکا منتقل ہوگئے تھے جہاں انہوں نے اپنی جیتی ہوئی رقم کا کچھ حصہ خرچ کیا، انہوں نے اپنے خاندان کے لیے ایک گھر بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔

سمیل کا نام 2016 کے ٹائمز میگزین میں دنیا کے 30 بااثر نوجوانوں کی فہرست میں بھی شامل کیا جاچکا ہے جبکہ اس فہرست میں ملالہ یوسفزئی کا نام بھی شامل تھا۔

متعلقہ خبریں