بڑی خوشخبری: ملک میں بجلی کی قیمتیں اتنی کم ہونےوالی ہیں کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 14:48 شام

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) ملک میں بجلی ایک ماہ کیلئے تین روپے ساٹھ پیسے فی یونٹ سستی ہونے کاامکان ہے۔ سی پی پی اے نے نیپرا سے قیمت میں کمی کی درخواست کر دی۔نیپرا کےمطابق بجلی میں کمی کی درخواست نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ سی پی پی اے کی درخواست پرفیصلہ ستائیس دسمبر کوہوگا۔نومبرمیں بجلی کی پیداواری لاگت تین روپے ستر پیسے فی یونٹ رہی۔ نومبر میں صارفین سے سات روپے تیس پیسے فی یونٹ وصول کیے گئے۔


تفصیلات کےمطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی

پی اے) نے بجلی کی قیمت 3روپے 60پیسے فی یونٹ کمی کرنے کی درخواست کی ہے۔ سی پی پی اے کے مطابق نومبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت 7 روپے30 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ جبکہ بجلی کی پیداوار پر مجموعی فیول لاگت 25 ارب 33 کروڑ روپے رہی۔سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں 6ارب 83کروڑ یونٹ بجلی صارفین کو فروخت کی گئی اور بجلی کی اصل لاگت 3روپے 70پیسے فی یونٹ رہی ہے۔سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی 3روپے 60پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لئے ہوگا۔