سینکڑوں بھارتی پاکستان پہنچ گئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 13, 2017 | 05:42 صبح
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)بیساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے 500 سکھ یاتریوں کا جتھہ واہگہ کے راستہ لاہور پہنچ گیا۔ جہاں پر چیئرمین متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔ سکھ یاتری دس روزہ قیام کے دوران حسن ابدال اور ننکانہ صاحب بھی جائیں گے جبکہ
20 اپریل کو ایوان اقبال میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایاکہ سکھ یاتریوں کوفول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ رینجرز بھی موجود ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یاتریوں کی حفاظت کے علاوہ ہر قسم کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔