سرجیکل سٹرائیک کاڈرامہ،افغانستان سے مداخلت،پاکستانی سفیر نے بھارت میں ہی بیٹھ کربھارتیوں کو آگ لگادی،منہ توڑ جواب

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 07, 2017 | 19:54 شام

 
نئی دہلی (مانیٹرنگ رپورٹ) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ افغانستان کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پھیلایا جا رہا ہے ، بھارت نے کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں کی ، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن و استحکام ممکن نہیں ، دہشت گردی کسی ایک ملک کا نہیں پورے خطے کا مسئلہ ہے ، پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ جامع مذاکرات سے ممکن ہے ، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات کیے ، پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک پارٹنر شپ ہے۔

 جمعہ کو بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات باہمی اتفاق رائے سے ہونا چاہئیں۔ دہشتگردی کسی ایک ملک کا نہیں پورے خطے کا مسئلہ ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ جامع مذاکرات سے ممکن ہے۔ افغانستان کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پھیلایا جا رہا ہے۔ عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے لئے پرعزم ہے کرکٹ سے متعلق بھارتی بورڈ سے پوچھا جائے ہم تیار ہیں۔ بھارت نے کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں کی۔ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک پارٹنر شپ ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کےافغانستان کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پھیلایا جا رہا ہے۔ عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے لئے پرعزم ہے کرکٹ سے متعلق بھارتی بورڈ سے پوچھا جائے ہم تیار ہیں۔ بھارت نے کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں کی۔ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک پارٹنر شپ ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن و استحکام ممکن نہیں