پاک بحریہ کے عظیم کارنامے سے ہرپاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوگیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 20, 2016 | 17:48 شام
کراچی:
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے لائیو میزائل فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہ لائیو میزائل فائرنگ ملکی بحری دفاعی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اور کامیاب لائیو میزائل فائرنگ بحری سرحدوں کے دفاع میں پاک بحریہ کے عزمِ مُصمم کی عکاس ہے۔