کوئی تدبیر کام نہ آئی : کرکٹ کے میدان سے دل توڑ دینے والی خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 19, 2016 | 06:59 صبح

برسبین (ویب ڈیسک)برسبین ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان جیت کے قریب پہنچ کر بازی ہار گیا،قومی ٹیم نے زبردست کم بیک کیا تاہم وہ صرف 39 رنز کی دوری پر ہمت ہار گئی۔مڈل آڈر بیٹسمین اسد شفیق نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے حریف بالرز کے لیے آسان جیت کو مشکل بنایا۔بہترین کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
برسبین میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے جیت کے لیے پاکستان کو 490 رنز کے ہدف دیا، جس کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 450 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی آسٹریلوی سرزمین پر یہ دسویں شکست ہے۔دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے اسد شفیق نے 137 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ، ان کے علاوہ اظہر علی 71 ، یونس خان 65 ، محمد عامر 48 اور وہاب ریاض 30 اور یاسر شاہ نے 33 رنز کی اننگز کھیلی ،۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے 4 ، جے ایم برڈ نے 3 اور نیتھن لیون نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔