میلبورن : کرکٹ کے میدان سے پاکستانیوں کے لیے پھر مایوس کن خبر گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 30, 2016 | 06:41 صبح

میلبورن (ویب ڈیسک) میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کواننگز اور 18 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اظہر علی اور سمیع اسلم نے کیا لیکن سمیع اسلم ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور 2 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے جب کہ بابر اعظم بھی صرف 3 رنز پر مچل اسٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

یونس خان 24 رنز بنا کر ناتھن لیون کی گیند پر شارٹ مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی دوسری ہی گیند پر ناتھن لیون کا شکار بن گئے جب کہ اسد شفیق بھی 16 رنز پر لیون ہی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ جب کہ انکے بعد آںے والے بلے باز بھی اسٹریلیا کی باؤلنگ کے سامنے نہی ٹہر سکے ۔قبل ازیں کینگروز ٹیم نے 8 وکٹ پر 624 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔ کپتان اسٹیون اسمتھ 165 رنز اسکور کرکے ناقابل شکست رہے ہیں