پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا : پہلا ٹیسٹ کب شروع ہو رہا ہے ؟ جانیے اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 14, 2016 | 06:47 صبح

برسبین(ویب ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات سے برسبین کرکٹ گراؤنڈ پر شروع ہوگا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جمعرات سے پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا ۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگا، پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سٹیون سمتھ انجام دیں گے۔
قومی ٹیم ٹیسٹ سے قبل تین روزہ ٹور میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 201 رنز سے شکست
دے چکی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین اب تک دنیا کی مختلف گراؤنڈز پر ہونے والے ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے آسٹریلیا کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین 1956ء سے لے کر 2014ء تک 59 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 14ٹیسٹ میچز جیتے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم کو 28 میں کامیابی حاصل ہوئی اور 17میچز برابر رہے۔آسٹریلیا کی سر زمین پر بھی کھیلے گئے میچز میں جیت کے حوالے سے آسٹریلیا کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ آسٹریلیا میں قومی کرکٹ ٹیم نے 32 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں چار میں کامیابی حاصل کی اور 21 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 7میچز ڈرا ہوئے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا