پاکستان اور ویسٹ انڈیز کل پھر مد مقابل ہونگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 29, 2016 | 11:56 صبح

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز  کے  درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ   اتوار کوشارجہ سٹیڈیم  میں کھیلاجائے گا۔قومی  ٹیم  ٹی 20 اور ون ڈے کے بعد ٹیسٹ میں بھی کلین سوئپ کی راہ پر گامزن۔قومی ٹیسٹ ٹیم  تیسرے ٹیسٹ میچ کو اپنے نام کر کے تینوں فارمیٹ میں کلین سوئپ کرنے کے لیے پر جوش اورپرعزم  ہے۔کو ٹیسٹ سیریز میں دو صفر کی برتری پہلے ہی حاصل ہے۔تیسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق اور ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتانی جیسن ہولڈر کریں گے۔پاکستان او

ر ویسٹ انڈیزکے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ  پاکستانی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق پاکستان میں  بطور کامیاب ٹیسٹ کپتان کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں اس سے پہلے یہ اعزاز عمران خان کے پاس تھا۔یہ ریکارڈ مصباح الحق نے دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر حاصل کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز  کے خلاف کلین سویپ  کر کے مصباح الحق  وسیم اکرم کے بعد دوسرے پاکستانی کپتان بن سکتے ہیں۔