ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز:پاکستانی کرکٹ سکواڈ کا اعلان ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 08, 2016 | 15:51 شام

لاہور(ویب ڈیسک)چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 14 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ مصباح الحق کپتانی کے فرائض انجام دیں گے ۔ محمد عامر پیر سے ٹیم کو جوائن کر لیں گے ، یونس خان دوسرے ٹیسٹ میں دستیاب ہوں گے ۔ کہتے ہیں شان مسعود ، محمد حفیظ اور افتخار احمد ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے جس چودہ رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں مصباح الحق ، محمد نواز ، سہیل خان ، عمران خان ۔ سمیع اسلم
، بابراعظم ، اظہر علی ، یاسر شاہ ، اسد شفیق ، محمد عامر ، ذوالفقار بابر ، وہاب ریاض ، راحت علی اور سرفراز احمد شامل ہیں ۔یونس خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ یونس خان کی طبیعت بہتر ہے مگر ان کو ڈاکٹروں نے دس دن مزید آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ انشاءاللہ امید ہے کہ اگلے ٹیسٹ میں یونس خان دستیاب ہو جائیں گے ۔محمد عامر سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کی طبیعت اب بہت بہتر ہے اور محمد عامر پیر سے ٹیم کو جوائن کرلیں گے ۔ پاکستانی ٹیم 13 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں میدان میں اترے گی ۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریر کے لئے شان مسعود ، حفیظ اور افتخار کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا ہے ۔ بابر اعظم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بورڈ کے تمام ارکان کا مشترکہ فیصلہ تھا کہ بابراعظم کو موقع دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی بیٹنگ پرفارمنس سے بورڈ مطمئن نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کھلاڑی کو سلیکٹ کر سکتا ہوں فیئرویل نہیں دے سکتا