ماضی کی سپر ہٹ فلم پاکیزہ کی ہیروئن اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟ گھر والوں نے اس بے بس خاتون پر کیا کیا ظلم ڈھائے ہیں ؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہو گا

2017 ,مئی 29



نئی دہلی (ویب ڈیسک) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پاکیزہ کی ایک جونیئر آرٹسٹ گیتا کپور کا بیٹا انھیں ہسپتال میں داخل کرا کے غائب ہو گیا ہے۔ گیتا کپور کو 21 اپریل کو بھارتی شہر گوری گاؤں کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہ دن اور آج، گیتا کپور کا بیٹا راجا نہ ہی اپنی والدہ کو ملنے آیا اور نہ ہی اس کا کوئی پتہ ہے۔ گیتا کپور کو ایس آر وی ہسپتال میں داخل کرانے کے بعد ان کے بیٹے نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوا کر آتا ہے لیکن اس کی واپسی نہیں ہوئی۔ تاہم ڈاکٹروں نے راجا کا انتظار کیے بغیر ہی گیتا کپور کا علاج شروع کر دیا کیونکہ ان کی حالت ٹھیک نہیں تھی۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گیتا کپور کے بیٹے نے خود کو آرمی آفیسر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی والدہ بیمار ہے جسے علاج کی اشد ضرورت ہے۔ انتظامیہ نے اسے ضروری کارروائی پوری کرنے کا کہا تو اس نے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کا بہانا بنایا اور ہسپتال سے چلا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق راجا اپنی رہائش گاہ بھی تبدیل کر چکا ہے، باوجود کوشش کہ اس کا کچھ پتہ نہیں چل رہا

متعلقہ خبریں