عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 09, 2016 | 16:31 شام

کراچی (شفق ڈیسک) پاکستان میں سونا فی تولہ پانچ سو روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت باون ہزار دوسو روپے تک پہنچ گئی ہے۔ امریکا کے عام انتخابات میں حیران کن نتائج اور ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں، جہاں سٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے وہیں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بیس ڈالر اضافہ ہوگیا جسکے بعد فی اونس سونے کی قیمت تیرہ سو چار ڈالر ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا پانچ سو روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا جسکے بعد فی تولہ سونے کی قیمت باون ہزار دوسو روپے ہو گئی ہے جب کہ دس گرام سونے پر چار سو اٹھائیس روپے بڑھائے گئے ہیں۔