اسلام آباد (شفق ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان کیطرف سے بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے ارکان پر جاسوسی کے الزامات بھارت کا امیج خراب کرنیکی بھونڈی کوشش ہے۔ بھارتی میڈیا کیمطابق سفارتکاروں کے نام میڈیا میں جاری کرنا ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے رواں ماہ جاسوسی میں ملوث بھارتی ہائی کمیشن کے 8 اہلکاروں کو ملک بدر کردیا تھا۔