کاجول کیطرف سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی سے متعلق بیان پر اجے دیوگن کی حمایت

2016 ,اکتوبر 10



ممبئی (شفق ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی سے متعلق اپنے شوہر و اداکار اجے دیوگن کے بیان کی حمایت کردی۔ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کا معاملہ کافی دنوں سے زیر بحث ہے اور اس معاملے پر فلم نگری دو حصوں میں بٹ گئی ہے جبکہ کئی نامی گرامی فنکاروں نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی کی حمایت کردی ہے جس میں اجے دیوگن، انوپم کھیر اور اکشے کمار سمیت متعدد اداکار شامل ہیں لیکن اب اداکارہ کاجول بھی پاکستانی اداکاروں پر پابندی کی حمایت میں بول اٹھی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے کہا تھا کہ ایسے وقت میں جب سرحد پر گولیوں کا تبادلہ ہورہا ہے تو میں کسی بھی پاکستانی فنکار کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہوں گا۔ جسکے بعد اب انکی اہلیہ کاجول نے بھی انکے مؤقف کی حمایت کردی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کاجول کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروں کے معاملے پر غیر سیاسی اور صحیح مؤقف اپنانے پر اپنے شوہر پر فخر ہے۔

متعلقہ خبریں