ماہرہ خان کو فلم رئیس سے نکالنے کا فیصلہ

2016 ,اکتوبر 10



ممبئی (شفق ڈیسک) شاہ رخ خان کی فلم رئیس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی جگہ بھارتی اداکارہ کو شامل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اڑی حملے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال کافی کشیدہ ہے جبکہ اس تمام صورتحال پر بالی ووڈ انڈسڑی میں ایک نیا تنازع کھڑاہوگیا ہے کئی نامور بھارتی اداکاروں نے پاکستانی اداکاروں کے حق میں آواز بلند کی ہے تو کوئی زہر اگل رہا ہے۔ اب بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ شاہ رخ خان کی فلم رئیس میں کنگ خان کے مد مقابل ہیروئین کا کردار اداکرنیوالی مشہور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو فلم کی کاسٹ سے نکالا جارہا ہے اور انکی جگہ کسی اور بھارتی اداکارہ کو شامل کیا جارہا ہے۔ فلم رئیس کی شوٹنگ ہندو انتہا پسندوں کے احتجاج کے باعث خطرے کا شکار ہوئی بھارتی میڈیا کیمطابق دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث ماہرہ خان کو فلم سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے فلم کے ہدایت کار رتیش سدھوانی کیلئے یہ فیصلہ انتہائی تکلیف دہ ہے جبکہ اس مسئلہ سے نکلنے کیلئے دبئی میں شوٹنگ پر بھی غور کیا گیا لیکن تاحال مسئلے کا حل نہیں نکل سکا جسکے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماہرہ خان کا کردار کوئی بھارتی اداکارہ نبھائے گی تاہم اس حوالے سے ابھی تک فلم پروڈیوسر شاہ رخ خان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کی فلم رئیس اگلے برس 26 جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جانی تھی جس میں انکے مدمقابل اداکارہ ماہرہ خان اور نوازالدین صدیقی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں