دل کو صحت مند بنانے والی غذائیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 10, 2016 | 15:39 شام
لاہور (شفق ڈیسک) متعدد تحقیقی مطالعوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دل کی صحت کیلئے مفید غذائیں عام طور پر وہ غذائیں ہوتی ہیں جو اینٹی اوکسیڈیڈنٹس، وٹامن B کومپلیکس، وٹامنB6، وٹامنB3، وٹامنC اورE کے علاوہ ریشے، مونو سیچوریٹڈ چکنائی اور اسی طرح ملٹی سیچوریٹڈ چکنائی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ آسان لفظوں میں یہ کہ دل کی صحت برقرار رکھنے کے پیچھے موجود راز یہ ہے کہ قدرتی غذاؤں پر مشتمل خواراک کا نظام اپنایا جائے اور حتی الامکان پکائے گئے کھانوں سے دور رہا جائے۔ صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ بولڈ اسکائی کیمطابق دل کی صحت کیلئے مفید غذائیں عام طور پر اومیگا 3 ایسڈز سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ چربی دار مچھلیوں مثلا سیلمون، میکریل اور سیرڈین میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ بادام بھِی مفید چکنائی سے بھرپور ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی سطح کو معتدل رکھتا ہے اور یہ وٹامنE، پروٹین اور ریشے سے بھرپور ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ فلیکس بیج بھی اومیگا 3 روغنیات اور یشوں سے بھرپور ہوتا ہے۔ دل کیلئے مفید سبزیوں میں موصلی سفید، لوبیا اور پھلیاں شامل ہیں۔ موصلی سفید کو بیٹا کیروٹین، لوٹین، وٹامنB، فولک ایسڈ اور ریشوں کا اچھا ذریعہ شمار کیا جاتا ہے۔ لوبیا اور پھلی یہ دل کی صحت کیلئے مفید ریشوں اور وٹامنB سے مالا مال ہوتی ہیں۔ جہاں تک شاخ گوبھی اور لال مرچ کا تعلق ہے تو یہ دونوں ہی بیٹاکیروٹین، ریشوں، فولک ایسڈز اور اسی طرح وٹامن C اور B پر مشتمل ہوتی ہیں۔ جہاں تک پھلوں کی بات ہے تو دل کی صحت کیلئے بہت سے مفید پھل ہیں۔ ان میں سرفہرست پپیتا ہے جو کیروٹین، بیٹا کیروٹین، لوٹین، اینٹی اوکسیڈنٹس، وٹامنز، فولک ایسڈز اور میگنیشیئم سے بھرپور ہوتا ہے۔ اسی طرح کروندا بھی دل کی صحت کیلئے بہت مفید فلیونائڈز، بیٹاکیروٹین، لوٹین، پولی فینل، ریشے، معدنیات اور وٹامنز پر مشتمل ہوتا ہے۔ اسیطرح خربوزے کی ایک قسم یعنی کینٹالوپ بھی بیٹاکیروٹین، اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز C اور E، فولک ایسڈز اور ریشوں کا عمدہ ذریعہ ہے۔ دل کی صحت کیلئے انتہائی مفید غذاؤں میں Brown Rice بھی شامل ہے۔ یہ ریشوں اور وٹامن B کمپلیکس پر مشتمل ہوتا ہے۔ آخر میں یہ بھی بتاتے چلیں کہ زیتون کا تیل دل کیلئے بہت زیادہ افادیت کا حامل ہے۔ اسلئے کہ روغن زیتون میں مونوسیچوریٹڈ چکنائی اور Oleic acid پائے جاتے ہیں جو امراض قلب میں مبتلا ہونیکے خطرات کو کم کرتے ہیں۔