میراکے بعد پاکستانی کرکٹر کی گلابی انگریزی کی سوشل میڈیا پر دھوم
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 25, 2016 | 17:01 شام
لاہور (شفق ڈیسک) فلمسٹار میرا کے بعد قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر بھی اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مشہور ہو گئے۔ تفصیلات کیمطابق شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مانٹ ایورسٹ سر کرنیوالی پہلی خاتون کوہ پیما ثمینہ خان کے ہمراہ ملاقات کی تصویر شیئر کی تاہم ان کی انگریزی پڑھنے کے بعد بہت سے سوشل میڈیا صارفین کی ہنسی نہ رک سکی اور کئی نے تو مذاق مذاق میں ان کے استاد کا پتہ لگانے کیلئے سی آئی ڈی کی مدد لینے کا مشورہ بھی دے دیا۔