سائبر حملہ نشانے پر دنیا کی بڑی بڑی ویب سائٹ

2016 ,اکتوبر 25



اسلام آباد (شفق ڈیسک) مغربی میڈیا کی رپورٹس کیمطابق درجنوں ویب سائٹس بڑے سائبر حملوں کی زد میں ہیں۔ دنیا کی ایک بڑی ڈی این ایس سروس پربھی سائبرحملہ ہوا ہے جسکی وجہ سے اسکی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر، ساؤنڈ کلاؤڈ، نیویارک ٹائمز، گٹہب، سپاٹفائی، ہیروکو، بوسٹن گلوب، ریڈایٹ، فریش بکس، واکس میڈیا سمیت کئی ویب سائٹس تک رسائی بلاک ہو گئی ہے۔ ڈائن جسکے ساتھ ڈی این ایس سروسز بھی منسلک ہیں اسکی وجہ سے آئی پی یو آر ایل کے معاملات باآسانی حل کر دیتی ہے جیسا کہ اگر ہم نے شفق ڈاٹ کام تک فوری رسائی حاصل کرنی ہو تو اس کا ڈی این ایس سروس رابطہ کار بنتا ہے جسکی مدد سے ہم ڈومین کا نام تلاش کرتے ہیں اور واپس اسی آئی پی ایڈریس پر آجاتے ہیں جو کہ صارفین استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ اگر ڈی این ایس کی تہہ پرحملہ ہو تو یو آر ایل تک رسائی ناممکن ہو جاتی ہے اور ویب سائیٹ تک رسائی بھی ختم ہو جاتی ہے اور یہ تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ ہے۔

متعلقہ خبریں