صباء قمر کو آنٹی کہنے پر ناخوشگواری کا احساس ہوتا ہے

2016 ,نومبر 7



لاہور (شفق ڈیسک) اداکارہ صباء قمر نے کہا ہے کہ اگر کوئی آنٹی کہتا ہے تو مجھے ناخوشگواری کا احساس ہوتا ہے آنٹی کوئی برا لفظ نہیں مگر اس سے ایسا لگتا ہے کہ جیسے آپ عمر کے آخری حصے میں ہیں اور اسی وجہ سے مجھے اس لفظ سے چڑ ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بھارت میں بننے والی اپنی فلم کی کامیابی سے بڑی خوش ہوں۔ بھارت ہمارا پڑوسی ملک ہے مگر اس کی پاکستانی فنکاروں سے دشمنی سمجھ سے بالاتر ہے۔ کوئی بھی بھارتی فنکار جب پاکستان آتا ہے تو یہاں کے عوام انکو عزت و احترام کیساتھ محبت دیتی ہے جس کو وہ مدتوں فراموش نہیں کر سکتے۔ فنکار امن کے سفیر ہوتے ہیں اور انکو امن کیلئے کام کرنے کے مواقع ملنے چاہیے۔ صباء قمر نے کہا کہ ہمارے دل اور دروازے بھارتی فنکاروں کیلئے کھلے ہیں اور بھارت کو بھی بڑے پن کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی فلموں میں اداکاری کرتی رہونگی تاہم ٹی وی چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی کیونکہ میری اصل وجہ شہرت ٹی وی ہی ہے۔

متعلقہ خبریں