اداکار اور ہوسٹ فہد مصطفیٰ کا ریکارڈ قائم

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 08, 2016 | 14:51 شام

کراچی (شفق ڈیسک) کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے بعد معروف نوجوان اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے ہی پروگرام جیتو پاکستان میں پش اپس لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ تفصیلات کیمطابق جیتو پاکستان گزشتہ روز کے پروگرام میں فہد مصطفی کی فٹنس کے حوالے سے ان کے مداحوں کو اْس وقت علم ہوا جب انہوں نے اب تک کے سب سے زیادہ پش اپس لگائے۔ جیتو پاکستان کے پروگرام میں مہمان بننے والی اداکارہ حریم فاروقی نے ہوسٹ فہد مصطفی کو چیلنج دیا کہ اگر کھیل میں حصہ لینے والی فیملی کی گاڑی نہیں نکلی تو وہ ان کی بات مانیں گے۔ اداکارہ کی جانب سے فہد مصطفیٰ کو 50 پش اپس لگانے کا چیلنج دیا گیا جسے سنتے ہی نوجوان اداکار نے دلچسپی رکھنیوالے حاضرین کو سٹیج پر بلایا اور ان کیساتھ پش اپس لگائے۔ اس سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم نے جیت کی خوشی میں پش اپس لگا کر پوری دنیا میں ایک نیا ٹرینڈ متعارف کرایا تھا جس کے بعد پش اپس ٹرینڈ کو پوری دنیا میں بے پناہ مقبولیت ملی۔ برطانوی پولیس نے 20 کے قریب پش اپس لگائے۔ عمران خان نے 2 نومبر دھرنے سے چند روز قبل 50 پش اپس لگا کر کھلاڑیوں کا جوش بڑھایا۔ یاد رہے کہ اب قومی ٹیم پر ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے پش اپس کیخلاف آواز اٹھائے جانے کے بعد پابندی لگا دی گئی ہے۔