لاہور (شفق ڈیسک) چمچماتی نہیں بلکہ کئی دہائیاں پرانی گاڑیاں لاہور میں توجہ کا مرکز بن گئیں، ونٹیج اور کلاسیک کار ریلی میں شامل نایاب کاریں نمائش کیلئے پیش کردی گئیں۔ کراچی سے شروع ہونے والی ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی میں شریک قدیم گاڑیوں کی نمائش لاہور میں شروع ہوگئی، پشاور کیطرف گامزن ریلی کا قافلہ قدیم اور نایاب کاروں کے شوقین حضرات سے بڑھتا جا رہا ہے۔ ونٹیج اور کلاسک کاروں کے سحر میں ہر کوئی مبتلا نظر آتا ہے۔ کوئی ان گاڑیوں کو حیرت سے دیکھ رہا ہے۔ تو کوئی کار کے اندر بیٹھ کر اپنا شوق پورا ک
ر رہا ہے۔