پاک فوج کے سپہ سالار کی تبدیلی کی تقریب کہاں ہو گی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 22, 2016 | 13:59 شام

راولپنڈی (شفق ڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار کی تبدیلی کیلئے تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ نئے آرمی چیف کیلئے تقریب 29 نومبر کی صبح جی ایچ کیو سے ملحقہ ہاکی گراؤنڈ میں ہو گی۔ تفصیلات کیمطابق پاک آرمی کے نئے سپہ سالار کی تبدیلی کیلئے تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ نئے آرمی چیف کی تقریب 29 نومبر کی صبح جنرل ہیڈ کوارٹر سے ملحقہ ہاکی گراؤنڈ میں منعقد کی جائیگی۔ نئے آرمی چیف فرمان امروز جاری کرینگے اور سبکدوش ہونیوالے سپہ سالار نئے سپہ سالار کو چھڑی بھی پیش کرینگے۔ دوسری جانب سینئر اینکر پرس
ن ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا تین سالہ جو دور رہا ہے اس میں انتہائی تلاطم رہا ہے۔ انکے دور میں سیاسی اور دیگر بحران بھی بہت زیادہ تھے لیکن وہ جاتے جاتے بھی بہت پرسکون معاملات نہیں چھوڑ کر جا رہے بلکہ حالات اب بھی بہت خراب ہیں۔ اگر راحیل شریف دو تین مہینے اور رہ جاتے تو پاکستان میں ایسی صورتحال بن گئی تھی کہ سسٹم اور دوسرا ضرب عضب آپریشن، نیشنل ایکشن پلان ایک ساتھ چلتا نظر نہیں آتا تھا۔ اس صورت میں جمہوری عمل بھی صحیح چلتا نظر نہیں آتا تھا۔ پنجاب میں بار بار آپریشن کا عسکری اداروں کی طرف سے کہا جاتا رہا ہے لیکن حکومت نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔